علی حمزہ ترکی سے پاکستان پہنچ گیا

0 45

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) بیوہ غمزدہ ماں کی فریاد سنی گئی، 20 سالہ بیمار علی حمزہ ترکی سے وطن واپس پہنچ گیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کی تحویل میں گرفتار ایجنٹ کی درخواست ضمانت 8جنوری تک ملتوی کردی۔ متاثرہ نوجوان شدید بیمار، گردہ، معدہ، پھیپھڑے، ٹانگ کی خرابی کا شکار ہے ۔

روزنامہ خبریں کے مطابق علی پور چٹھہ کی رہائشی بیوہ ماں صاعقہ بیگم کا 20 سالہ بیٹا علی حمزہ جو کہ ڈیڑھ سال قبل گوجرانوالہ کے ایجنٹ جہانگیر سانسی نے اڑھائی لاکھ روپے لے کر یونان جانے کا جھانسہ دیا اور ترکی میں بے یار و مدد گار چھوڑ دیا۔ بعدازاں ایجنٹ کے وہاں موجود بھائی نے مذکورہ نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس سے جبری مشقت کرواکر تنخواہ خود ہڑپ کرتا رہا۔ اس پر بیوہ ماں نے ایف آئی اے گوجرانوالہ کو درخواست دی جس پر انہوں نے ایجنٹ کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

اس اطلاع پر ایجنٹ کے بھائی سفیان عرف شانی علی حمزہ جو کہ سخت محنت مشقت کرکے بیمار تھا اور ہسپتال داخل ہوچکا تھا اسے وہاں سے غائب کردیا۔ بیوہ ماں کی فریاد پر ترکی میں ایجنٹ کے بھائی نے علی حمزہ کو رہا کردیا۔ جس پر وہ گزشتہ رات پاکستان واپس آگیا۔
(دھرتی نیوز)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...