شعیب اختر کی بیوی نے ان کی پسندیدہ چیز گھر سے باہر پھینک دی ،آل ٹائم سٹار باولر افسردہ ہو گئے

0 50

قومی کرکٹ ٹیم کے تیز ترین سابق باولر شعیب اخترکوان کی بیوی نے اچانک افسردہ کردیا ۔راولپنڈی ایکسپریس نے اپنا تمام کئیر ئیر سپرسٹار کی طرح گزارا جس میں انہوں نے نہ صرف مخالف کرکٹروں کو آنکھیں دکھائیں بلکہ ڈریسنگ روم میں بیٹھے اپنے کھلاڑیوں پر بھی بلے سے حملہ کردیا ۔جوانی میں شعیب اختر کا غصہ آسمان سے باتیں کرتا تھا اور وہ کسی کی بات کو بھی خاطر نہیں لاتے تھے شائد یہ ہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے کئیر ئیر میں کئی بار پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن شادی کے بعد شعیب اختر کی شخصیت میں واضح فرق آیا ہے ،اب وہ نئے کرکٹرز پر کھل کر تنقید کرنے کے بجائے ان کی غلطیوں پر انہیں سمجھاتے ہوئے اور قومی ٹیم کی شکست پر حوصلہ دیتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ماضی میں پی سی بی سے

ہمیشہ دو دو ہاتھ کرنے والے فاسٹ باولر اب پی سی بی کی بھی حمایت کرتے نظر آتے ہیں ،ان کی شخصیت میں زمین آسمان کا یہ فرق شادی کے بعد ہی سامنے آیا لیکن ان کی اہلیہ نے انہیں افسردہ کردیا ،جس کی خبر شعیب اختر نے ٹوئیٹر پر دی تو سوشل میڈ یا صارفین نے بھی اس بات کا خوب لطف اٹھا یا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کیے ہوئے کھڑے ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ انہوں نے پیغام لکھا کہ یہ میر ی پسندیدہ ٹی شرٹ تھی جسے میری بیوی نے پھینک دیا ہے ،اس پیغام کے ساتھ شعیب اختر نے ایک غمزدہ ”ایموجی“ بنا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔شعیب اختر کی جانب سے اس پیغام کے بعد سوشل میڈ یا صارفین نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ا ور انہیں حوصلہ دیا ۔
()

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...