کوئٹہ میں زور دار دھماکا، متعدد زخمی

0 19

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی اسمبلی سے تھوڑے فاصلے پر ریڈ زون کے قریب جی پی او چوک پر زور دار دھماکا ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آج اسمبلی میں اہم اجلاس ہورہا تھا جس کے پیش نظر ریڈزون میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک 6 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم دھماکے میں اب تک کسی کے جاں بحق ہونے کے اطلاع سامنے نہیں آئی۔

(دھرتی نیوز)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...