”دنیا بھر کے سمندروں سے یہ چیز تیزی سے غائب ہو رہی ہے“ یہ مچھلی نہیں بلکہ۔۔۔ سائنسدانوں کا انکشاف جان کر ہر شخص کے ہوش اڑ جائیں

0 127

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانوں کی پھیلائی گندگی اور آبی آلودگی کے باعث کئی سمندری مخلوقات تو معدومی کے خطرے سے دوچار تھیں ہی، اب سائنسدانوں نے دنیا بھر کے سمندروں سے ایک ایسی چیز کے غائب ہونے کا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کر ہرکسی کے ہوش اڑ جائیں گے۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق یہ چیز ”آکسیجن“ ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”دنیا بھر کے سمندروں کے اوپر سے آکسیجن انتہائی تیزی کے ساتھ ختم ہوتی جا رہی ہے جس سے سمندری حیات کی اکثریت کے موت کے منہ میں جانے کا سنگین خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔“

امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی پروفیسر لیزا لیوین کا کہنا تھا کہ ”سمندروں کے اوپر آکسیجن کی موجودگی سمندری حیات کی زندگی کی بنیاد ہے۔اس کے بغیر وہ سانس نہیں لے پائیں گی اور موت کے منہ میں چلی جائیں گی۔ چنانچہ دنیا بھر کے لیے سمندروں کی اوپر سے آکسیجن کا غائب ہونا سنگین لمحہ فکریہ ہے۔ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی وجہ سے گزشتہ 50برسوں میں سمندری کے ایک چوتھائی حصے سے آکسیجن ختم ہو چکی ہے اور وہاں سے سمندری حیات دیگر حصوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو چکی ہیں۔تمام ساحلی علاقوں میں آلودگی اور گندگی کے باعث سمندری حیات پہلے ہی نہیں رہ سکتی اور اگر یہ سلسلہ اسی رفتار سے جاری رہا تو بہت جلد کھلے سمندروں کا بڑا حصہ بھی سمندری مخلوقات کے رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔“
(دھرتی نیوز)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...