ایئرپورٹ پر 2جہازوں کی ٹکر، ہر طرف آگ پھیل گئی اور پھر۔۔۔

0 66

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں پیئرسن ایئرپورٹ پر گزشتہ روز دو جہازوں میں ٹکر ہو گئی جس سے ایک طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اورتیزی سے پھیل گئی۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹکر ویسٹ جیٹ اور سن ونگ کے طیاروں میں ہوئی۔ ویسٹ جیٹ کی پرواز میکسیکو سے 168مسافروں کو لے کر ٹورنٹو پہنچی تھی جبکہ سن ونگ کا طیارہ ایئرپورٹ پر خالی کھڑا تھا۔ ٹکر ہوتے ہی سن ونگ کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ویسٹ جیٹ کے جہاز کے پچھلے حصے کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

جب مسافروں نے جہازوں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے تو جہاز میں چیخ و پکار مچ گئی۔ انتظامیہ نے ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے فوری طور پر مسافروں کو طیارے سے باہر نکال دیا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کچھ مسافروں نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں طیاروں سے آگ کی لپیٹیں اور سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک مسافر کا کہنا تھا کہ ”ابھی ہمارا طیارہ ٹیکسی ہونے کے لیے آ رہا تھا کہ اس کی ٹکر ہو گئی۔ جس مسافر نے بھی ونڈو سے باہر دیکھا اس کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے کیونکہ باہر خوفناک آگ لگ چکی تھی۔“ ویسٹ جیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”حادثے کے بعد طیارے کے گیٹ آگ لگنے والے طیارے کی طرف تھے جس کی وجہ سے ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے مسافروں کو اتارنا پڑا۔ ہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔“
(دھرتی نیوز)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...