دبئی کے حکمران شیخ محمد کی بیٹی کی شادی

0 146

دبئی میں خوشیوں کا سماں دبئی کے حکمران اور نائب صدر شیخ محمد کی صاحبزادی شیخہ مریم کی شیخ سہیل کیساتھ شادی ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد بھی کیاگیا۔عرب میڈیا کے مطابق بدھ کو شیخ سہیل بن احمد بن جمعہ المکتوم اور شیخہ مریم بنت محمد بن راشد المکتوم کی شادی کے موقع پر جوڑے کے نام کا ایک خصوصی لوگو بھی بنایاگیاجس کیساتھ لکھاتھاکہ ”آپ دونوں کو زندگی کی خوشیاں اور نہ ختم ہونیوالی رحمتیں مبارک“۔

اس موقع پر سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعودبن سقر القاسمی اور دبئی کے ولی عہدشیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم، شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی، شیخ عمار بن حمید النعامی ، شیخ محمد بن حماد بن محمد الشرقی ، محمد بن سقر القاسمی موجود تھے ، ان تقریبات کی ویڈیوز یواے ای رائل فیملی کے فین پیج کی طرف سے چاہنے والوں کیساتھ شیئرکی گئیں ۔

شادی کی تقریب میں ڈپٹی چیئرمین آف دبئی پولیس اور دبئی سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل شیخ احمد بن راشد المکتوم ،ابوظہبی ایگزیکٹوکونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ ہزا بن زید النہیان اور، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر اور ایمریٹس ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے بھی شرکت کی ۔

دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ہونیوالی تقریب میں دیگر شیوخ ، اعلیٰ حکام اور عہدیدارن نے شرکت کی ۔ہماری پوسٹ پسند آئے تو دوستوں کیساتھ شئیر کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...