کس کمپنی کا دودھ معیاری اور صحت کیلئے موزوں ہے ؟پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وہ فہرست جاری کر دی جس کا عوام کو انتہائی بے صبری سے انتظار تھا

0 133

یہ تو آپ جانتے ہوں گے کہ گزشتہ سال 2017ءمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پاسچرائزڈ اور یو ایچ ٹی /ٹیٹراپیک دودھ کے تین مرتبہ (مارچ، اگست اور دسمبر میں) نمونہ جات حاصل کئے اور ان کو سرٹیفائڈ لیبارٹریز SGS, PCSIRاور Intertek سے کیمیائی، حیاتیاتی اور فزیکل پیرامیٹرز چیک کروایا۔ لیبارٹری تجزیہ کے مطابق مندرجہ ذیل نمونہ جات معیاری اور انسانی صحت کے لئے موزوں قرار دئیے گئے۔

پاس شدہ پاسچرائزڈ دودھ

اچھا پاسچرائزڈ دودھ، انہار فل کریم پاسچرائزڈ دودھ، انہار لوفیٹ پاسچرائزڈ دودھ، انہار ہول پاسچرائزڈ دودھ، ایڈمز پاسچرائزڈ دودھ، پریمالوفیٹ پاسچرائزڈ دودھ، پریما ہول پراسچرائزڈ دودھ، پیک فریش پاسچرائزڈ دودھ، ڈوسے پراسچرازڈ دودھ، ڈیلی ڈیری پاسچرائزڈ دودھ، گورمے پاسچرائزڈ دودھ، مالمو پاسچرائزڈ دودھ، نیوٹریوپاسچرائزڈ دودھ۔
پاس شدہ ٹیٹرا پیک دودھ

اولپرز، اولپرز لائیٹ، حلیب، ڈے فریش، گڈ ملک، نور پور، نیسلے ملک پیک، نیسلے نیسویٹا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی سال 2018ءٹیمیں چار مرتبہ یا ضرورت پڑنے پر چار سے زیادہ مرتبہ دودھ کے نمونہ جات کا (ISO-17025) سرٹیفائیڈ لیبارٹریز سے تجزیہ کرے گی تاکہ عوام کو معیاری اور صحت بخش دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ مزید براں دودھ پراسیس کرنے والی کمپنیز کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دودھ کے معیار کو برقرار رکھیں، ورنہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت قانونی کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔
سائنٹیفک پینل کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کو ہدایت دی جاتی ہے کہ کھلے دودھ کے استعمال پر پراسچرائزڈ دودھ اور یو ایچ ٹی /ٹیٹرا پیک (Processed and UHT/Tetra Pack Milk) کو ترجیح دیں کیونکہ کھلے دودھ میں ملاوٹ کا اندیشہ زیادہ پایا جاتا ہے۔نیچے کمنٹس میں اپنی رائے سے آگاہ کیجئیے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...