فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

0 74

 

بارش کی وجہ سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے تاخیر کا شکار ہے۔ 

ویسٹ انڈیز کے شہر پروویڈنس میں کھیلے جارہے فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹاس کے بعد بارش شروع ہو گئی لیکن تھوڑی ہی دیر میں میچ کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ ایون لیوز اور والٹن نے اننگز کا آغاز کیا۔

فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کی جانب سے گزشتہ میچ کے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا جب کہ ویسٹ انڈیز نے الزاری جوزف کی جگہ ویرا سیمی پرمال کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 1991 میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 سالہ ریکارڈ کا دفاع کرے گا یا ویسٹ انڈیز اس ریکارڈ کو مزید طویل ہونے سے روکے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...