سعودی عرب نے ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں تین پاکستانیوں کے سر قلم کردئیے گئے

0 135

جدہ:  سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں تین پاکستانیوں کے سر قلم کردئیے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین پاکستانی شہریوں پر ہیروئن کے کیپسول نگل کر منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا۔رپورٹ کے مطابق جن پاکستانی شہریوں کے سر قلم کیے گئے ان کی شناخت محمد اشرف ، محمد عارف اور محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔ان تین پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد رواں برس سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ برس سعودی عرب میں 153 افراد کے سر قلم کیے گئے تھے جن میں شیعہ عالم دین نمر النمر بھی شامل تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...