خالد لطیف پراسپاٹ فکسنگ کے باضابطہ الزامات عائد کردیے گئے

0 53

لاہور:

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان پر اسپاٹ فکسنگ کے باضابطہ الزامات عائد کردیئے گئے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان پر لگائے گئے الزامات پڑھ کر سنائے گئے، اوپنر پر پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے جن میں آرٹیکل 2.1.1، 2.1.2، 2.1.3، 2.1.3، 2.4.4 اور 2.4.5 شامل ہیں۔

ٹربیونل نے فریقین کی مشاورت سے طریقہ کار طے کیا، پی سی بی 14 اپریل کو کرکٹر کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تفصیلات اور شواہد پیش کرے گا جس پر خالد لطیف کو 5 مئی کو جواب جمع کروانا ہو گا۔ پی سی بی 10 مارچ کو جوابی موقف دے گا۔ کیس کی حتمی سماعت 19 مئی سے روزانہ کی بنیادوں پر کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...