بیجنگ کے جنوبی ایشیائی ممالک کے تعلقات پربھارت مداخلت سے بازرہے، چین کی تنبیہ

0 95

بیجنگ: چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیائی ممالک سے بیجنگ کے تعلقات کے معاملے میں مداخلت سے بازرہے۔

چین کے آن لائن جریدے گلوبل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا اوربحرہند کو اپنی جاگیرسمجھ کردندناتا پھررہا ہے لیکن چین کو امید ہے کہ مشترکہ ترقی کے لئے بھارت ہمارے اورخطے کے دیگرممالک کے تحفظات کو سمجھے گا اوراس ترقی میں اپنا کردارادا کرے گا، لیکن بھارت خطے میں چین کے اثرو رسوخ کم کم کرنا چاہتا ہے، اگر نئی دلی کی یہ پالیسی جاری رہی تو چین اس کا منہ توڑ جواب دے گا کیونکہ بھارت کی پالیسی سے چین کے اہم مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ ہم اس کے لئے پرامید نہیں بلکہ گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے کہ وہ ہمارے تحفظات کو کس طرح دور کرتا ہے۔

 

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کےمطابق چین کی’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ پالیسی کے ذریعے جنوبی ایشائی ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے، جب ان ممالک میں چین کی کمپنیاں اچھی طرح اپنے قدم جما لیں گی تو اس بات کے امکانات بڑھ جائیں گے کہ چین ان ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات بھی استوارکرے کیونکہ اس کا مقصد صرف چین کے مفادات کا تحفظ نہیں بلکہ پورے خطے کے مفادات کا تحفظ ہے۔

ا

اخبارکے مطابق بھارت کی جانب سے چین کے خطے میں بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پرپریشان ہونا فطری ہے اوربھارت ’جوبھوٹان کو سفارتی و معاشی طورپرچلاتا ہے‘ کی وجہ سے ہی چین اور بھوٹان آج تک سفارتی تعلقات قائم نہیں کر سکے ہیں، بھارت کی نگرانی کی وجہ سے ہی چین کے نیپال اور سری لنکا کے ساتھ تعلقات بھی اچھے  قائم نہیں ہو سکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...