اقتدار میں آکر اپنی ذات کے لیے پیسے بنانا کرپشن ہے عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں۔

0 46

عمران خان نے کہا کہ بمبینو سینما کے باہر ٹکٹ بیچنے والے آصف زرداری کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں، لوگوں نےاپنی ذات کے لیےپاکستان کوآگے بڑھنے نہیں دیا، سسٹم اس لیے ٹھیک نہیں ہورہا کیوں کہ اوپر زرداری اور شریف بیٹھے ہیں، طاقتور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا، 3سوارب روپے کی چوری کرکے عدالت ایسے آتے ہیں جیسے کشمیر فتح کرکے آئے ہوں، شریف خاندان کو اس کا جواب دینا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی کوشش ہے کہ ان پرفرد جرم عائد نہ ہو، ریاست شریف خاندان کوبچارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارے اداروں پر کرپٹ لوگ بٹھادیے گئے ہیں،ادارے ٹھیک کیسے ہوں گے، کوئی راکٹ سائنس نہیں، اچھے لوگ تعینات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمارے پاسپورٹ کی عزت نہیں کرتا کیوں کہ آج ہم مقروض ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اوپر وہ آئیں گے جو بڑی سوچ رکھ کر ملک کا سوچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی جدوجہد اپنی ذات کیلیے نہیں قوم کیلیے تھی، میں پاکستان میں قائد اعظم کوہی لیڈر مانتا ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...