آج کا دن کیسا رہے گا

0 75

حمل:

21مارچ تا21اپریلجذباتی فیصلے کرنے سے گریز کریں، کوئی جذباتی قدم خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ذہنی طور پر آپ کافی بھٹک سکتے ہیں، سفر کرنا کسی بھی لحاظ سے بہتر ثابت نہیں ہو سکتا۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

آپ کا یہ خیال قطعی غلط ہے کہ ہر شخص آپ جیسے اچھے خیالات اور ارادوں کا مالک ہے اور یہ کہ ہر شخص آپ کی بھلائی کے لیے بھی کچھ نہ کچھ ضرور کرے گا، اس دنیا میں عموماً نیکی کا صلہ بدی کی صورت میں ملتا ہے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

اپنی اعلیٰ قوتوں سے کوئی تعمیری کام کرنے کی کوشش کریں، اگر تخریبی عنصر دماغ پر غالب آنا چاہے تو مصلحت کی قوتوں کے ذریعے اسے پیچھے ہٹا دیں تاکہ آپ اس نقصان سے بچ سکیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنی بنائی ہوئی کاروباری اسکیموں کا نئے سرے سے جائزہ لے لیں تاکہ کسی بھی مرحلے پر نقصن کا اندیشہ ہی نہ رہے، تعلیمی مسائل جزوی طور پر حل ہو سکتے ہیں، راہ چلتے اور گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کوئی بڑا آدمی آپ سے دوستی کر سکتا ہے۔ آپ کی کوئی دیرینہ آرزو بھی پوری ہو سکتی ہے۔ آپ کا دماغ اچھی اور قابل عمل اسکیمیں بنا سکتا ہے جس پر عمل کرکے آپ کافی رقم اکٹھی کر سکیں گے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

یقینا آپ اس حقیقت کا اعتراف کرینگے کہ بحکم خدا انسان اپنی صلاحیتوں اور اپنے ہی اندر چھپی ہوئی روحانی قوت کے ذریعہ ایسے کام بھی انجام دے سکتا ہے جس کا کہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر آپ مشترکہ بزنس کرتے ہیں تو پھر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کسی نئے دوست کی مدد کے سبب آپ اپنی کسی اہم کاروباری اسکیم کو عملی شکل دے سکیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اپنے اخراجات گھٹا دیجیے تاکہ پریشانیوں کا یہ جال زیادہ مضبوط نہ ہو سکے، آپ کے قریبی رشتہ دار کسی بھی سلسلے میں آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں، ان کے ساتھ الجھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بفضل خدا کاروبار قدرے وسعت اختیار کر سکتا ہے اور آپ کی آمدنی بھی بڑھ سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بڑھتی ہوئی آمدنی کے پیش نظر اخراجات بھی بڑھا لیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کاروبار میں لگانے کے لیے تھوڑی سی کوشش کے بعد سرمایہ فراہم ہو سکتا ہے چنانچہ اگر آپ نے پورے یقین و اعتماد کے ساتھ خود کو ابھارنے کی کوشش کر ڈالی تو پھر وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

وہ رشتہ دار جن کی وفاداری پر آپ کو بڑا ناز تھا اور جن کی خاطر اکثر اوقات اپنے شریک حیات کو بھی ناراض کرتے رہے آپ کے مخالفین بھی آپ کے لیے نت نئی پریشانیوں کے انبار لگانے میں مصروف رہیں گے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

آپ کو ان ہی حالات و واقعات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے جو کہ گزشتہ آپ کی انتہائی پریشانی کا باعث بن گئے تھے۔ ان خیالات میں ہم کیا لکھیں اور کیا نہ لکھیں مختصرہم یہی کہ سکتے ہیں کہ خود کو نارمل رکھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...