بھارت میں ہندوانتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پرہے، ترجمان دفترخارجہ

0 85

اسلام آباد: 

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیوں کو ہراساں کیا جانا روز کا معمول ہے جب کہ ہندوانتہا پسندی اورعدم برداشت عروج پر ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجنےکے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے جب کہ وہاں مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کیا جانا بھی معمول بن گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی مذہبی منافرت و عدم برداشت مغرمی ممالک میں شہ سرخیاں اورعالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس قسم کے واقعات میں ملوث ہیں جب کہ بھارتی حکومت ان تنظیموں کے سامنے خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے، بھارتی حکومت نے انتہا پسندوں کے خوف سے ہی پاکستانی طلبہ کو وطن واپس بھیجا، پاکستان طلبہ کو واپس بھیجنے کا معاملہ سفارتی سطح پر بھارت سمیت عالمی برادر ی کے ساتھ اٹھائے گا۔

دوسری جانب بھارت سے نکالے جانے والے نجی اسکول کے تمام طلبہ وطن واپس پاکستان پہنچ گئے، طلبہ کو دھمکیاں ملنے کے بعد تین مختلف پروازوں کے ذریعے دہلی سے امرتسر پہنچایا گیا طلبہ کا آخری گروپ کل شام پرنسپل کی قیادت میں پاکستان پہنچا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...