رنویر کے گانے ’’ نشے سے چڑھ گئی اوئے‘‘ کا منفرد ریکارڈ

0 103

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’بے فکرے‘‘ کے گیت ’’نشے سے چڑھ گئی اوئے‘‘ یوٹیوب پر  سب سے زیادہ دیکھا جانے والا بھارتی فلم کا گیت بن گیا۔

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم ’’بے فکرے‘‘ کو ریلیز ہوئے 5 ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے اور فلم باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کرچکی ہے لیکن فلم کا گیت سوشل میڈیا پر اب بھی شہرت کی بلندیوں پر راج کررہا ہے۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کے گیت ’’نشے سے چڑھ گئی اوئے‘‘ یو ٹیوب پر کسی بھی بھارتی فلم کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گیت بن گیا ہے جسے 6 ماہ میں یوٹیوب پر 23 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ فلم کا گیت تیزی سے 20 کروڑ کا ہندسہ پار کرنے والا بھی واحد گانا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...