سعودی حکومت کا خواتین کی خودمختاری کیلیے اہم اعلان

0 24

ریاض: سعودی حکومت نے خواتین سے متعلق نئے قانون کا اعلان کردیا جس کے تحت اب خواتین کو گھر سے باہر نکلنے سمیت دیگر خاص کام کے لیے مردوں کی اجازت لینا لازم نہیں ہوگی۔

سعودی عرب کا شمار دنیا کے ان مخصوص ممالک میں ہوتا ہے جہاں خواتین پر گھر سے تنہا نکلنے یا ڈرائیونگ کرنے پر بھی سخت پابندی ہے تاہم اب انہیں مزید اس پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خواتین کے لیے نیا فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو گھر سے باہر نکلنے یا کوئی خاص کام کرنے کے لیے اپنے خاندان کے کسی مرد کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہے۔

شاہی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کسی بھی کام کے لیے اسلامی شریعت کے مطابق ہی درخواست دے سکیں گی اور ان پر لازم ہے کہ ان کا کوئی بھی عمل اسلامی شریعت سے متصادم نہ ہو جب کہ یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ نئے حکم کے تحت خواتین کام کی جگہوں پر جاسکتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...