بھارتی اداکار پردیپ کُمار نے خود کُشی کر لی

0 163
ممبئی (: بھارتی اداکار پردیپ کُمار نے خود کُشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق تامل اداکار پردیپ کُمار نے اپنی اہلیہ اوراداکارہ پوانی سے تلخ کلامی کے بعد پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پردیپ نے اپنے ہی گھر میں پنکھے سے لٹک کر خود کُشی کی ۔ پردیپ کی لاش کو اس کی اہلیہ نے بدھ کے روز گھر میں پایا۔پولیس حکام نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ پردیپ منگل کی رات کوایک پارٹی سے دیر سے گھرواپس آیا۔گھر واپس آنے پر پردیپ کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ اپنے کمرے میں چلا گیا۔ شوہر سے جھگڑے کے بعد پوانی باہر ہی صوفے پر سو گئی۔ اور اگلی صبح کمرے میں داخل ہونے پر دیکھا کہ پرسیپ کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ یاد رہے کہ پردیپ اور پوانی کی شادی گذشتہ برس ہوئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...