اسلام کی علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق

0 93

اسلام آباد: 

وفاقی دارالحکومت کی علامہ اقبال یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے عقب میں شہد کی مکھیوں کے چھتے لگے تھے جن کی صفائی کے لئے عملہ وہاں پہنچا تو ایک چھتا نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں مکھیوں نے یونی ورسٹی کے ملازمین پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں گلزار نامی مالی جاں بحق ہو گیا جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ شہد کی مکھیوں کے حملے کے باعث یونیورسٹی میں بھگڈر اور خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...