آج کا دن کیسا رہے گا

0 51

حمل:

21مارچ تا21اپریلملازمت میں حسب منشاء تبادلہ ہو سکتا ہے۔ افسران کے ساتھ مراسم خوشگوار رہیں گے کسی بھی معاملے میں جذباتی انداز اختیار کرنا بہتر ثابت نہ ہو سکے گا کسی سے بھی الجھنا آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

شادی شدہ افراد کے گھریلو حالات بہتر رہیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ اپنے قریبی عزیزوں کو گھریلو معاملات میں مداخلت نہ کرنے دیں۔ شریک حیات ناراض ہو تو اسے منانے کے لیے دوسروں کا سہارا مت لیں۔

جوزا:
21مئی تا21جون

غیر ملکی سفر نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔ بزرگان روحانی سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔ کسی نئے کاروبار کی بدولت آپ کو غیر معمولی مالی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ اپنے قریبی عزیزوں پر زیادہ بھروسہ نہ کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ہم یہ رائے ضرور دیں گے کہ واقعات اگر کوئی غلط رخ بھی اختیار کرلیں تو پھر بھی محتاط رہنے کی کوشش کریں یعنی مخالفین سے جھگڑا فساد ہر گز نہ کریں ورنہ زیادہ نقصان آپ ہی کا ہو سکتاہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ اپنے مزاج کے خلاف کسی بھی بات کو برداشت نہیں کر سکتے چنانچہ یہی وجہ ہے کہ آپ کے گھریلو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ آپ کا کوئی کاروباری حریف آپ کو شکست دے سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپ کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔ کسی نئے جھگڑے کا آغاز بھی ہو سکتا ہے اس سلسلے میں صلح کن طریقہ اختیار کرنا آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ بسلسلہ تعلیم کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

سیاسی اور سماجی امور میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اگر خاموش رہ کر ہی وقت گزاریں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہو سکتا ہے۔ اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو پھر بہت زیادہ محتاط رہ کر اپنے فرائض انجام دیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے بھی محتاط رہ لیں ۔ بسلسلہ کاروبار بھی پوزیشن خاصی نازک ہو سکتی ہے۔ گزشتہ جو کامیابیاں بسلسلہ کاروبار آپ نے حاصل کیں تھیں ان پر پانی پھر سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ذرا اپنے اخراجات کم کر دیں مہمان نوازی بری نہیں لیکن اپنی گنجائش بھی دیکھ لیں۔ قرض لے کر اپنی ناک اونچی رکھنا عقلمندی نہیں ہے۔ کسی نئے دوست کی وجہ سے مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے مزاج کی بھڑکتی ہوئی بے مقصد آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں تاکہ باقی رہ جانے والی چند خوشیاں بھی راکھ نہ ہو جائیں آپ کو اب تک اندازہ لگا لینا چاہیے کہ یہ آتش مزاج آپ کے لیے نقصان دہ ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ کوشش کریں تو تمام الجھے ہوئے مسائل بہ آسانی حل ہو سکیں گے۔ اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو ترقی کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ کسی سے الجھنے کی غلطی نہ کریں ورنہ گھریلو فضا مسموم رہے گی۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

ہم آپ کو بار بار سمجھا چکے ہیں کہ خود کو بدلنے کی کوشش کریں آپ کی صاف گوئی آپ ہی کے لیے نقصان دہ ہے۔ زندگی خوشگوار گزارنی ہے تو دوسروں جیسے ہی بن جائیں یعنی بغل میں چھری منہ میں رام رام۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...