شاہ سلمان سے ملاقات میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا سر ڈھانپنے سے انکار

0 59

برلن: 

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات میں دوپٹہ اوڑھنے کی ہدایت نظر انداز کر دی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر آئی جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات سے قبل ڈریس کوڈ کی شرط نظر انداز کر دی۔

قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے، مشال اوباما اور ہیلری کلنٹن بھی ڈریس کوڈ کی اس شرط کو نظر انداز کر چکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹریسامے نے شاہ سلمان سے ملاقات سے قبل روایتی سعودی عبایا پہننے سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ انجیلا مرکل اپنے ملک میں چہرے ڈھانپنے کی مخالفت کر چکی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...