ادے چوپڑا اور نرگس فخری شادی کررہے ہیں؟

0 74

ممبئ: 

بھارتی اداکارادے چوپڑا اورنرگس فخری کی شادی کے چرچے ایک بار پھر زبان زد عام ہیں تاہم نرگس فخری نے سختی سے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اورادے چوپڑا نے طویل عرصے تک رہنے والی قربتوں کے بعد تقریباً ایک سال پہلے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی تاہم دونوں کے درمیان فاصلے ایک بار پھر کم ہورہے ہیں، دونوں کو نیویارک میں ایک ساتھ نہ صرف دیکھا گیا بلکہ ان کی ایک ریزورٹ میں ملاقات بھی ہوئی ہے، صرف یہی نہیں ہفتہ کو ممبئی ائیرپورٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی نظرآئے لیکن نرگس فخری نے میڈیا کو دیکھ کر اپنا منہ اسکارف سے ڈھک لیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان بڑھتی قربتیں شاید اس بات کا اشارہ ہیں کہ ادے اورنرگس بہت جلد شادی کرنے والے ہیں جب کہ ایک انٹرویو میں بھی نرگس کہہ چکی ہیں کہ ادے وہ شخص ہے جو ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گا اور پوری دنیا میں آج تک جتنے افراد سے ملی ہوں ان میں صرف اودے ہی انتہائی زبردست انسان ہے۔

Wow u guys really love making stuff up. 😂👏🏼 now who started this rumor 😂🤔. I think u r dying for me to marry someone😂😩🤦🏻‍♀️👏🏼😂 https://twitter.com/filmfare/status/859263680864690178 

اپنی شادی کی خبروں پر نرگس فخری خاموش نہ رہ سکیں اور سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپر فوراً سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو من گھڑت خبریں بنانے میں زیادہ دلچسپی ہےاوراب میری شادی کی افواہ کس نے اڑائی۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ لوگ میری شادی کے لیے مرے جارہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی سے شادی کرلوں۔

 

اب نرگس فخری کی ادے چوپڑا سے شادی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے یہ تو ادے اورنرگس ہی جانتے ہیں لیکن جہاں تک نرگس فخری کی جانب سے تردید کا سوال ہے تو تردید اسی خبر کی ہوتی ہے جس میں کوئی صداقت ہو۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...