عامرخان کا نئی فلم کے لیے نیا روپ

0 55

ممبئی: 

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان انڈسٹری میں اپنی فلموں میں مختلف روپ دھارنے اورکردارکوبھرپور طریقے سے نبھانے کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں اور ہر بار کی طرح اس بار بھی اداکار نے نئی فلم کے لیے خود کوتبدیل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامرخان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے حوالے سے مصروف ہیں اورہربارکی طرح اس بار بھی وہ شاید نئی فلم میں اپنے کردارکو بھرپوراندازمیں نبھائیں گے جس کے لیے اداکارنے اپنی ناک چھدوالی ہے جوعام بات نہیں۔

بالی ووڈ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے عامرخان کے ہمراہ ایک تصویرانسٹگرام پرپوسٹ کی، جس میں اداکارکی ناک چھدی ہوئی ہے جب کہ عامرخان کی یہ تصویروائرل بھی ہوچکی ہے۔ تصویروائرل ہونے کے بعد ان کے مداح تجسس میں آگئے ہیں کہ یہ اندازعامرخان نے واقعی اپنی نئی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں اپنے کردارکو بہترنبھانے کے لیے ایسا کیا ہے یا اس کے پیچھے اورکوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل بھی ادکارنے اپنی فلموں گھجنی، دھوم 3 اوردنگل میں بھی خود کوکردارکے مطابق ڈھال کے دنیا بھرسے پزیرائی حاصل کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...