60 سال بعد پاکستانی بہن بھائی کی ’’ ایمو‘‘ پر ملاقات، دونوں بیہوش ہو گئے

0 56

شرینگل: 

60 سال بعد بہن بھائی ایک دوسرے کی شکل موبائل ایپ ایمو پردیکھ کر بیہوش ہوگئے، 600 سال قبل سورہ کی بھینٹ چڑھنے والی گورکوہی عشیرئی درہ کی جہان سلطان مقبوضہ کشمیر میں پائی گئی۔

عشیرئی درہ گورکوہی کے رہائشی انعام الدین ولد خان میاں نے میڈیا کو بتایا کہ 60 سال قبل میرے دادا نے میری بہن جہان سلطان کو کم عمری میں سورہ میں دیا تھا جسے سسرال والوں نے پنڈی میں کہیں فروخت کر دیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی، بہن سے ملنے کے لیے ہم نے ملک کاکونا کونا چھان مارا لیکن کوئی معلومات نہیں ملیں ہم نے سوچا شاید فوت ہو گئی ہو گئی۔

8 جنوری کوضیا نامی نوجوان نے فیس بک پر پوسٹ جاری کی جس میں عشیرئی درہ گور کو ہی سے اپنا تعلق اور ہم کو ماموں بتانے کا ذکر کیا تھا جس کے بعد تیمرگرہ کے رحیم الدین اور اکرام نے معلومات کے بعد رابطہ کیا۔ 60 سال بعد آیمو پر پر ملاقات ہوئی تو دونوں بہن بھائی بیہوش ہو گئے اور اب سفارتی سطح پران سے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...