اہلیہ نے مصباح کو ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا

0 35

لاہور: 

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی 99 رنز بنانے کے باوجود سنچری مکمل نہ کر سکنے پر انہیں ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا ہے۔

دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب مصباح 99 پر پہنچنے کے باوجود اننگز کو تھری فیگرز میں تبدیل نہیں کر سکے۔ مصباح کے آﺅٹ ہونے پر جہاں ان کے مداحوں کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا وہاں ان کی اہلیہ عظمیٰ خان نے سوشل میڈیا پر انوکھے انداز میں اپنا پیغام دیا ہے۔

عظمیٰ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”جو بھی ہو! مسٹر 99، آپ مجھے ملے یہ میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے“ اس پیغام کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے اور اگلی اننگز کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...