کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

0 47

کراچی: 

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھرمیں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ تعطیلات کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات یکم جون سے اور31 جولائی تک ہوں گی جب کہ چھٹیوں کا فیصلہ رواں سال فروری میں اسٹیرنگ کمیٹی میں کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھرمیں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 22 مئی سے 13 اگست تک دینے کا فیصلہ کرلیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...