پاکستان میں امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، ایاز صادق

0 20

اسلام آباد: 

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہوگا کیونکہ ہم صرف ہمسائے اور بھائی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے امن کے ضامن بھی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا وطن واپسی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے وفد کا افغان قیادت ، ارکان پارلیمنٹ اور عوام نے پرتپاک استقبال کیا، ہمیں انہوں نے ہر ممکن سہولت فراہم کی، کابل میں ہمیں وہی عزت ملی جو کوئی اپنے بھائی کو دیتا ہے۔ پاکستانی وفد نے اپنے دورے کے دوران  افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی، ارکان پارلیمنٹ اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں، افغان قیادت سے مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے ایک آواز ہوکر بات کی،جس میں دونوں اطراف سے مختلف امور پرتحفظات کا اظہارکیا گیا تاہم دونوں طرف کی قیادت تعلقات بہتر کرنے کی خواہشمند ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہوگا کیونکہ ہم صرف ہمسائے اور بھائی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے امن کے ضامن بھی ہیں۔ افغان قیادت نے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جب کہ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ خواہش ہے مذاکرات کے سلسلے کو ایک بار پھر سے بحال کیا جائے اور منتخب ادارے مل کر ہمسایہ ملک سے تعلقات بہتر کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم ایک پاکستانی کی حیثیت سے حالات بہتر کرنے گئے تھے، ہم تلخیاں بڑھانے کے لیے نہیں گئے اور نہ ہی کوئی فہرست دینے گئے تھے، ہم نئے دروازے کھولنے گئے تھے تاہم فہرست دینے کی ذمہ داری جن کی ہے وہ دیں گے، ہم توقع رکھتے ہیں کہ ہم نے جو بنیاد رکھی ہے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...