پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ

0 24

برج ٹاؤن / بارباڈوس: 

دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

بارباڈوس میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کا آغاز 6 وکٹ کے نقصان پر 286 رنز سے کیا تاہم محمد عباس کی شاندا بولنگ کے باعث پوری ٹیم 312 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 12 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گرگئی تاہم پاویل اور روسٹن جیز نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو اسکور کو آگے بڑھایا، پاویل 38 اور چیز 131 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شین ڈورچ 29 اور کپتان ہولڈر 58 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سےمحمد عباس 4، محمد عامر 3 ، یاسر شاہ 2 اور شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ پاکستان کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...