حویلیاں میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0 44

حویلیاں: 

بڑا موڑ کے قریب 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کے شہر حویلیاں میں بڑا موڑ کے قریب 2 ٹرالر پھسلن کے باعث 4 گاڑیوں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس  اور بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...