پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی

0 50

دبئی: 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال بنگلہ دیش کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم 2 مرتبہ بنگلا دیش جا چکی ہے مگر وہ ایک بار بھی پاکستان نہیں آئے اس لیے اب ہم نے دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بنگلا دیش حکام سے رواں سال دورہ پاکستان کے امکانات کے حوالے سے بات کی ہے۔

گرین شرٹس کو رواں سال جولائی، اگست میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے بنگلا دیش جانا تھا۔

واضح رہے بنگلادیش نے آخری مرتبہ07-2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جب کہ پاکستان کی ٹیم 2011 اور 2015 میں بنگلا دیش کا دورہ کر چکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...