دھرنوں اور گھیراؤ کی طرح مخالفین کی ایک اورسازش ناکام ہوگئی، شہبازشریف

0 61

لاہور: 

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاناما فیصلے پر وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور گھیراؤ کی طرح مخالفین کی ایک اورسازش ناکام ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم نوازشریف کو پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ترقی و خوشحالی کے مخالفین، دھرنوں اور گھیراؤ کی طرح مخالفین کی ایک اورسازش ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی اور 2018 میں بھی عوام کی حمایت سے جیت کر ترقی کا ایجنڈا مکمل کریں گے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل نا قرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو 60 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...