گلوکار عدنان سمیع ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں آگئے

0 31

ممبئی دو سال قبل ہندوستان شہریت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا، تاہم اس بار وجہ پاکستان کے خلاف بیان نہیں بلکہ سنیپ چیٹ کا ہندوستان کو غریب ملک کہنا تھا۔عدنان سمیع نے ٹوئٹر پر سنیپ چیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا، جس کی وجہ اس کے سی ای او کا ایک بیان ہے۔اسنیپ چیٹ کے سی ای او نے ایون اسپیگل 2015 میں مبینہ طور پر کہا تھا ‘ یہ ایپ صرف امیر افراد کے لیے ہے، میں اسے غریب ممالک جیسے بھارت او اسپین تک توسیع نہیں دینا چاہتا’۔اس بیان کے بعد کئی ہندوستانیوں نے سنیپ چیٹ پر تنقید کی جن میں سے ایک عدنان سمیع بھی ہیں۔تاہم ٹوئٹر پر موجود پاکستانی صارفین نے عدنان سمیع پر تنقید شروع کردی۔ایک صارف نے کہا ’عدنان سمیع کے لیے بہت بٴْرا محسوس کرتا ہوں، ہر بار اپنی وفاداری کا ثبوت دینا پڑتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں لوڈ شیڈنگ دوسری بٴْری چیز ہے، پہلی عدنان سمیع ہیں‘۔اس کے بعد عدنان سمیع نے جواب میں لکھا ’پیارے پاکستانی ٹرول، میری ٹویٹس آپ کے بارے میں نہیں تھی یہ سنیپ چیٹ کے بارے میں تھیں، ہر بات میں گھسنے کی اور ایک ناکام عاشق کی طرح برتاؤ کرنے کی کوشش نہ کریں، عادت ڈال لیں، جے ہند‘۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...