فرنچ فٹبال لیگ؛ میزبان پرستاروں کامیدان میں داخل ہوکرمہمان پلیئرزپرحملہ

0 41

باستیا/فرانس: 

فرنچ فٹبال لیگ میں میزبان پرستاروں نے میدان میں داخل ہوکرمہمان پلیئرزپرحملہ کردیا جس کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا۔

فرنچ فٹبال لیگ میں میزبان پرستاروں نے 2 بار میدان میں داخل ہوکر ہنگامہ آرائی کی اور مہمان پلیئرز پر حملے بھی کیے، باستیا کے شائقین کی مداخلت پر لیون سے میچ منسوخ کردیاگیا۔

 

Bastia 1905 attack Lyon players on the pitch before the game part 2

میزبان شائقین کے ایک گروہ نے میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اس حصے میں قدم رکھا جہاں پر لیون کے پلیئرز وارم اپ ہورہے تھے، اس کی وجہ سے میچ 50 منٹ تاخیر کا شکار ہوا، وقفے پر میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا، اس موقع پر بھی شائقین کا ایک جتھا گراؤنڈ میں داخل ہوگیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...