سیکڑوں کتوں کو پالنے والی بھارتی خاتون

0 12

نئی دلی: 

بھارت میں کچرا چن کر اپنا پیٹ پالنے والی خاتون گزشتہ کی وجہ شہرت سینکڑوں آوارہ کتوں کو پالنا ہے جن کے ساتھ وہ گزشتہ 30 برس سے رہ رہی ہے۔

نئی دلی کی رہائشی خاتون پریتما دیوی کوڑا جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ایک چائے کا کینٹین بھی چلاتی ہیں اور اس کی آمدنی سے کتوں کو کھانا کھلاتی ہیں جب کہ کبھی کبھی وہ اپنا کھانا چھوڑدیتی ہے اور اس کی رقم سے کتوں کے لیےکچھ نہ کچھ خرید کر انہیں کھلاتی ہیں۔ پریتما کی شہرت اب دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور لوگ دور دور سے ان کے پاس آتے ہیں۔

انہیں پوری دہلی میں ’’کتوں کو پالنے والی خاتون‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ خاتون کے مطابق جب انہوں نے چائے کا ایک چھوٹا ہوٹل کھولا تو وہاں آوارہ کتے آنا شروع ہوگئے جس پر وہ ان کا خیال رکھنا شروع ہوگئیں اور اس طرح ان کے پاس کتوں کی بھرمار ہوگئی تاہم اس پر خاتون کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

خاتون نے بتایا کہ کتوں کے پالنے پر ایک شخص نے ان کے چائے کے کھوکھے کو بھی آگ لگائی جس سے خاتون زخمی ہوئیں جب کہ کئی کتوں کو بھی جلادیا گیا۔

خاتون نے کتوں کے لیے ایک چھت بنارکھی ہے جس میں سینکڑوں کتے رہتے ہیں جب کہ خاتون بیمار ہونے والے کتوں کو ڈاکٹر کے پاس بھی لے جاتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...