سیلفی بناتے ہوئے 3 لڑکے ٹرین سے گر کر ہلاک

0 69

نئی دلی: 

بھارتی شہر کولکتہ میں 3 لڑکے سیلفی بناتے ہوئے ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگئے۔

دنیا بھر میں سیلفی لینے کے نتیجے میں جان گنوانے کے واقعات آئے دن پیش آتے رہتے ہیں اور بھارت کے شہر کولکتہ میں  بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب ایک چلتی ٹرین میں  لڑکوں کا گروپ سیلفی اسٹک کے ذریعے سیلفی بنا رہا تھا کہ ان میں  سے ایک لڑکا ٹرین سے گر گیا جس کو بچانے کے لئے اس کے 2 ساتھیوں نے نیچے چھلانگ لگادی مگر تینوں لڑکے ٹرین کے پہیوں کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...