سینیگال میں تبلیغی اجتماع کے دوران آتشزدگی سے 22 افراد جاں بحق

0 39

ڈاکار: 

سینیگال میں3 روز تبلیغی اجتماع کے دوران آتشزدگی کے باعت 22 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

سینیگال کے مدینہ گوناس نامی علاقے میں مسلمانوں کے 3روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران عارضی خیمہ بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تیز ہواؤں کے باعث آگ ساری خیمہ بستی میں پھیل گئی۔ خیموں میں آگ لگنے کے بعد اجتماع میں بھگدڑ مچ گئی اور بھگدڑ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 20 کے قریب افرادکی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سینیگال کے صدر میکے سال نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، سینیگال اور دیگر افریقی ممالک کے مسلمان ہر سال اس مقام پر اکٹھے ہو کر عبادت کرتے ہیں جبکہ مذہبی رہنماؤں کے خطاب بھی ہوتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...