کراچی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی اور ساس قتل

0 14

 کراچی: 

سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کردیا جب کہ شہر کے دیگر علاقوں سے بھی 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سڑک کنارے سے 2 خواتین کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی دونوں خواتین ماں بیٹی ہیں اور دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کرن نامی لڑکی نے 4 ماہ قبل ناصر نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی لیکن گھریلو ناچاکی پر وہ اپنے شوہر سے خلع لینا چاہتی تھی اور کرن آج جیسے ہی اپنی والدہ کے ہمراہ ملیر کورٹ جانے کے لئے نکلی تو ملزم نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کردیا، ملزم ناصر کی یہ تیسری شادی تھی۔

اس کے علاوہ سہراب گوٹھ کے علاقے سے بھی جھاڑیوں سے ایک تشددد زدہ لاش ملی تھی جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جب کہ لانڈھی سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہوئی ہے جنہیں شناخت کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...