کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، رینجرز کارروائی میں دہشتگرد ہلاک۔ کرنل قیصر

0 35

کارروائی میں 8کلوگرام بارود، ایک خود کش جیکٹ اورچار بال بم برآمد کیے گئے۔ رینجرز کے کرنل قیصر کی رینجرز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اپریل 2017ء): رینجرز کے کرنل قیصر کا کہنا ہے کہ رینجرز کارروائی میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرنل قیصر نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ القاعدہ کے لوگ برصغیر میں داخل ہو گئے ہیں۔مواچھ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں 8 کلو بارود ، ایک خود کُش جیکٹ اورچار بال بم برآمد ہوئے ہیں۔ کرنل قیصر نے کہا کہ ہم نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ طاہر زمان عرف باکسر موٹا نے افغانستان میں تربیت حاصل کی۔ دوسرا دہشتگرد محمد نواز 2012ء میں القاعدہ میں شامل ہوا۔دہشتگرد نواز آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا جو القاعدہ میں شامل ہوا۔تیسرا دہشتگرد بلال سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم طاہر کا قریبی ساتھی تھا۔ملزم بلال نے طاہر کے کہنے پر قتل کی 8 وارداتیں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں رینجرز کے دو اہلکار شہید ہوئے۔ جاوید سواتی رینجرز حملے میں زخمی ہوا تھا۔نواز نے دہشتگرد جاوید سواتی کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی۔ کرنل قیصر نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...