بیدیاں روڈ دھماکہ میں پیش رفت ، زیرحراست مشتبہ زخمی ڈرائیورعثمان کو کلئیر کردیا

0 41

لاہور :۔ لاہور میں بیدیاں روڈ دھماکہ میں آج ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ زیر حراست زخمی وین کے ڈرائیور عثمان کو بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈرائیور عثمان دھماکے کے دوران گاڑی کا نوزل لینے کے لئے نیچے اترا تھا۔حکام نے وین ڈرائیور بیدیاں دھماکے میں ملوث ہونےکے الزام سے کلئیر کردیا ہے ۔واضح رہے کہ  زخمی ڈرائیور کو اسی روز گرفتار کرلیا گیا تھا اور اسے دھماکے میں ملوث دہشت گرد قراردیا گیا تھا۔ وین ڈرائیور عثمان اور دیگر زخمیوں کے بیانات ملتے جلتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ویگن سے گیس لیکیج کی بدبو آرہی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...