بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت; بھارتی میڈیا چیخنے لگا

0 65

بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت; بھارتی میڈیا چیخنے لگا

ممبئی : بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں آرمی ایکٹ کے تحت سزائے موت دینے کا حکم دے دیا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ اس خبر کے میڈیا پر آتے ہی بھارتی میڈیا نے چیخنا شروع کر دیا ہے ۔ بھارت کے ٹی وی چینلز پر کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کی خبر نشر کی گئی جس پر بھارتی میڈیا نے واویلا کرنا شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے بار ہا پاکستانی حکومت سے کلبھوشن یادیو تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا لیکن ہر مرتبہ پاکستان نے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا حکم متنازعہ حالات میں جاری کیا ہے۔ جبکہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دئے جانے کی خبر کو بھارتی میڈیا ایک جھٹکا قرار دے دہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...