- الإعلانات -

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کو کوہستان میں نیاضلع بنانے سے روک دیا

0 12

اسلام آباد الیکشن کمیشن نے کوہستان میں ایک اورضلع بنانے کے اقدام پرنوٹس لیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کونیا ضلع بنانے سے روک دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو چیف الیکشن کمیشنرسرداررضا کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے معاملے پرسماعت کی ۔ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئیاورالیکشن کمیشن سے جواب کیلئے وقت مانگا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ 12 اپریل تک صوبائی حکومت کوہستان میں نیا ضلع بنانے کا کوئی حکم جاری نہ کرے۔صوبائی حکومت نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے اجراء کے بعد کوہستان میں ضلع بنانے کااعلان کیا گیا تھا،پی کے 62 کوہستان میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوارموسم خان نے الیکشن میں درخواست دائر کی تھی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...