بہاولپور میں جعلی پیروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 گرفتار

0 93

بہاولپور: 

 سرگودھا واقعے کے بعد پولیس نے بہاولپور میں جعلی پیروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بہاولپور میں تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے کارروائی کرکے مبینہ طور پر 4 جعلی پیروں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق سرگودھا واقعے کے بعد جعلی پیروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس کے دوران جادو ٹونہ کرکے خواتین کو بے وقوف بنانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو خود کو پیر کہلواتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں نذیر احمد، احمد علی، فلک شیراوروسیم صدیقی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے چند روز قبل جعلی پیر کا ایک واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے 95 شمالی میں پیش آیا تھا جہاں درگاہ علی محمد گجر کے متولی عبدالوحید نے دو ساتھیوں کی مدد سے 20 افراد کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

Comments

Loading...